لندن(این این آئی)برطانوی آرمی چیف نے روس کے خلاف ممکنہ جنگ کے پیش نظر شہریوں کو جنگی تربیت دینے کی تجویز دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈرز نے آرمرڈ وہیکل کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کو روس سے ممکنہ جنگ کیلئے تربیت اور خود کو لیس کرنا چاہئے۔
برطانوی جنرل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی فوج بہت چھوٹی ہے، اس لئے سنگین جنگ کی صورت میں عام عوام کو بھی اس میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر روس سے جنگ ہوتی ہے تو حکومت کو پوری قوم کو متحرک کرنا ہوگا۔