بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ستائیس تا اکتیس جنوری تک گلگت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، الرٹ جاری

datetime 27  جنوری‬‮  2024 |

گلگت (این این آئی)ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق موجودہ 27جنوری تا 31جنوری 2024 تک ضلع گلگت میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی پھسلن اور لینڈ سلائیڈ نگ کا خد شہ ہے جس کے سبب زمینی آمد رفت بھی معطل ہو سکتی ہے۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پہاڑی علاقوں اور اور ندی نالوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں کے قریب رہائش پذیر ہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…