پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ،صنم جاوید، شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید اور شوکت بسرا کے نام بیلٹ پیپر میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید کے کاغذات الگ بنک اکاؤنٹ نہ کھلوانے پر مسترد ہوئے، صنم جاوید نے اپنے والد کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ کاغذات میں ظاہر کیا تھا۔صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ اعتراض کیا گیا کہ الیکشن کے لیے الگ اکائونٹ کیوں نہیں بنایا گیا، صنم جاوید گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں ہیں، جیل میں موجود خاتون بنک اکاؤنٹ کیسے کھلوا سکتی ہے؟شوکت بسرا کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ایک مشترکہ دوسرا الگ اکاؤنٹ ریٹرننگ افسر کو دیا، ریٹرننگ افسر نے سنگل اکاؤنٹ وصول کرنے سے ہی انکار کر دیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تین بجے کا وقت ختم ہوچکا، جس پر جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا کہ 3 بجے کا وقت کہاں سے نکالا ہے الیکشن کمیشن نے؟ الیکشن شیڈول میں تو نہیں لکھا کہ تین بجے تک کاغذات جمع ہوں گے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ مقررہ وقت کے آدھے گھنٹے بعد کاغذات جمع کرانے والوں کو الیکشن سے محروم کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ قانون کے مطابق نیا اکاؤنٹ کھلوایا جائے تو سنگل پہلے سے موجود مشترکہ بھی قابل قبول ہوگا۔جسٹس منیب اختر نے مزید کہا کہ قانون میں مشترکہ اکاؤنٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔بعد ازاں، عدالت نے صنم جاوید کو تینوں حلقوں این اے 119, این اے 120 پی پی 150 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ شوکت بسرا این اے 163 سے آزاد امیدوار ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…