پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے،جسٹس اطہر من اللہ

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر ا علیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ووٹرز کو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مخالف امیدوار سے استفسار کیا کہ 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذ تک آپ کو کیسے رسائی ملی؟ جس پر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے بتایا کہ 10 مرلہ پلاٹ کی دستاویز پٹواری سے ملی۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں نگران حکومت اس میں ملوث ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہمیں اس پٹواری کا نام بتائیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ پٹواری کا نام قیصر ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ریٹرننگ افسر کا کام سہولت پیدا کرنا ہے ناکہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے، الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے انہیں باہر نکالنا نہیں، ایسا تاثر نہیں جانا چاہیے کہ صرف ایک ہی جماعت کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا 2018 کے ایک فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا 2018 کے فیصلے کا حوالہ نہ دیں جس میں سپریم کورٹ نے بیان حلفی خود دیا تھا۔جسٹس مندوخیل نے کہا پرویز الٰہی کے کاغذات کی اسکروٹنی پر صرف مخالف فریق ارسلان سرور تھے، جس پر ان کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا اسکروٹنی کے وقت تو پرویز الٰہی کے تمام وکلا کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…