جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے ، سیکرٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردئیے

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات ہماری تحویل میں ہیں، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کیخلاف ہے، عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی، قتل وغارت اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ہم بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار کی تفصیلات جاری کررہے ہیں۔سائرس سجاد نے بتایا کہ ایک بھارتی ایجنٹ سری گنگا نگر، راجستھان جبکہ دوسرا بھارتی ایجنٹ اشوک کمار کولیہ گاں کرناٹک میں پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کی مدد سے محمد ریاض کوقتل کرایا تھا، شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ کی مسجد میں قتل کیا گیا، قاتل عبداللہ علی کو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، وہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، اس کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، محمد عبداللہ علی کو بیرون ممالک اکائونٹس سے ادائیگیاں کی گئی، محمد عبداللہ علی اور ان کے ساتھیوں، آلہ کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

بتایاگیا کہ یوگیش کمار شاہد لطیف کے قتل کا ماسٹر مائند ہے، بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا سے حاصل کی، شاہد لطیف پر قتل کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں، قاتل عمیر خود پاکستان آیا اور 5رکنی ٹیم کے ہمراہ قتل کو عملی جامہ پہنایا، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا، شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہرقتل کیا گیا تھا، شہری شاہد لطیف کے قتل کے لیے مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کی گئیں، بہت سی معلومات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شیئر نہیں کی جاسکتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جب یہ قتل کیے گیے تو بھارتی سوشل میڈیا کے سرکلز میں خوشی کا اظہار کیا گیا، ان کے رابطوں، ادائیگیوں اور دیگر پشت پناہی کے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنٹس کے 2 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، صرف پاکستان نہیں امریکا اورکینیڈا میں بھی بھارت غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکا اور کینیڈا میں ایسی کارروائیوں میں ایک جیسا طریقہ کار استعمال کیا گیا، امریکا میں بھارتی ایجنٹ ایک انڈر کور امریکی ایجنٹ سے رابطہ کر بیٹھا اور بے نقاب ہواسائرس سجاد نے بتایا کہ ہمارے پاس ملک میں موجود بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پر بھارت کا عالمی سطح پر محاسبہ کیاجاناچاہیے، ابھی 2 کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے اور کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹس کا مزید کارروائیوں میں ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات ہماری تحویل میں ہیں، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کیخلاف ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں، ان واقعات کے بعد ہم نے اپنی نگرانی بڑھا دی ہے، ہم ایسے مزید بھارتی کارروائیوں کے اہداف کی موجودگی سے چشم براہ نہیں ہو سکتے۔دوسری جانب دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارت کے دہشت گرد گروہ اور بھارتی ہینڈلرز اور سہولت کاروں جو کہ دہشت گردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ان کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا، قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے بتایاکہ محمد ریاض کو8ستمبر 2023کو راولا کوٹ جبکہ شاہد لطیف کو 11اکتوبر 2023کو ڈسکہ میں ٹارگٹ کلرز نے قتل کیا، قتل کیے جانے محمد ریاض اور شاہد لطیف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کیا،تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس پوری ٹارگٹڈ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو کہ اس کی فنڈنگ کرنے کیساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے اور مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے، اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں، بھارت نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا، اس کے بعد بھارت نے امریکا میں مقیم سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہوا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…