پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی)ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی، شیخ رشید احمد کو آر آئی سی منتقل کیا جا رہا ہے۔شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں گزشتہ روز آر آئی سی منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبعی معائنے کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 16جنوری کو 9مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلا گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…