ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گورنر کا کرائے پر رہنے والوں کو مفت پلاٹس دینے کا اعلان

datetime 24  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 30 سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کو 80 اور 120 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کراچی اور سندھ میں مختلف ہاوسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے، پہلے مرحلے میں 600 کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی طرح آج بھی جوہر کی مارکیٹوں کی دعوت پر آیا ہوں، جب مارکیٹ میں گیا تو عوام نے حیران کیا، عوام نے کہا 22 سال ہوگئے مارکیٹ بنے آپ پہلے حکومتی نمائندے ہیں جنہوں نے خیریت دریافت کی، کہیں پانی نہیں، کہیں بجلی نہیں یہاں کی عوام اپنے خاندان کا روزگار بنا رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جوہر کی عوام نے اپنے صوبے کے گورنر سے مل کر خوشی کا اظہار کیا، بہت ساری مارکیٹوں میں آگ لگی کوئی پوچھنے نہیں آیا، میرا عوام سے یہ وعدہ ہے میں خود چل کر عوامی مسائل حل کروں گا۔

میرے صوبے کے نوجوان پریشان ہیں، پڑنے لکھے لوگ رائڈر بنے ہوئے ہیں، سولہ سال پڑھ کر بھی بے روزگاری ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کو روزگار دے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پر کام ہوگیا ہے چیف منسٹر کا دستخط درکار ہے، ایک دستخط پر کراچی میں لوگ 10 لاکھ روپے کا مفت علاج کرنے کا مستحق ہو جائے گا، اگر دستخط نہیں ہوا لوگ آخرت میں ان سے پوچھیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر چوری ہوگئی تو میں گورنر شپ سے استعفا دینے کو تیار ہوں، جس کی موٹر سائیکل چھن جائے گورنر ہاوس اس کو فراہم کرے گا، ہر مرتبہ تین تین موٹر سائیکل دینے کیلئے بڑھاتے رہیں گے، پہلے مرحلے میں 17 سو موٹر سائیکل چوری ہونے والے متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…