ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا

datetime 24  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 15نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، 8فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے، درخواست غیر موثر ہو چکی ہے،خارج کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…