منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن 2024،وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

datetime 23  جنوری‬‮  2024 |

اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024 کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں وزیر انفارمشن اینڈ ٹیکنالوجی اور نجکاری بطور ممبران شامل ہوں گے۔اس سے قبل وزارت داخلہ نے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کاروں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں۔خیال رہے کہ دسمبر کے اوائل میں عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔6 دسمبر کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ عام انتخابات کے لیے جن سیاستدانوں نے سیکیورٹی مسائل پر بات کی ہے، انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ آیا تو غور کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…