لاہور ( این این آئی) پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں نمونیا سے انتقال ہونے والے بچوں کی تعداد 194ہو گئی ۔اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 2ماہ سے 12 سال تک ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 491کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران 230بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے انتقال ہونے والے بچوں کی تعداد 194ہو گئی جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 45بچے انتقال کر چکے ہیں۔