پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، عمران خان

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی ائی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال تک سلیکٹڈ کہا گیا، اس وقت جو چل رہا وہ سلیکشن کی ماں ہے، نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے آئے؟اسی دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر سابق وزیر اعظم سیخ پا ہوگئے۔

جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ میڈیا یہاں سماعت کی کوریج کے لیے آتا ہے، سیاسی گفتگو کے لیے نہیں۔عمران خان نے جواب دیا کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، میڈیا سے گفتگو کرنا ہمارا حق ہے، آپ نہیں روک سکتے ہیں، ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے، یہ الیکشن آزادی کا الیکشن ہے، جمہوریت کا مطلب ہی آزادی ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے مگر یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سختی سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتا ہوں، میں تو میڈیا سے بات کروں گا۔بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔بانی پی ٹی آئی نے جاتے جاتے کہا کہ سب کارکنان کو پیغام دیتا ہوں کہ اس اتوار کو سڑکوں پر نکلیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…