منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کا قرآن پر حلف

datetime 22  جنوری‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر حلف اٹھالیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف لیا۔پی ٹی آئی کے امیدوار نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، سب سے پہلے میں خود قرآنِ پاک پر حلف لیتا ہوں۔

انہوں نے حلف میں کہا کہ منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کے اندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا۔سلمان اکرم راجہ نے حلف میں کہا کہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں۔

انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار جیت کر دیگر پارٹیوں میں چلے جائیں گے، یہ افواہ ہے اور سراسر غلط بات ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جس نے کاغذاتِ نامزدگی میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا ہے، وہ جیت کر بھی وہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم آزاد امیدوار ہیں، میں نے کاغذاتِ نامزدگی میں لکھا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ٹکٹ بھی آر او کو جمع کرایا ہے، کوئی مجھے کس طرح آزاد کہہ سکتا ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سب امیدواروں کو قرآن پاک پر حلف لینا چاہیے، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…