پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈائون، صارفین پریشان

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈان ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈائون لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔واضح رہے کہ حکومت نے تعطل کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے، جس سے شہریوں میں الجھن اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں قومی پیمانے پر خلل پڑا ہے۔نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ ہفتہ کی شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…