جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

datetime 18  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان فوج نے کہا ہے کہ ایران میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، کارروائی کے دوران پاکستان نے راکٹ، ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کا ذمہ داری سے استعمال کیا اور بے گناہ جانوں کے نقصان سے بچاؤ کے لیے مکمل احتیاط کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن کو مرگ برسرمچار کانام دیا گیا۔

ترجمان پاک نے کہا کہ کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، یہ دہشت گرد پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار تھے، نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ نشانہ بنائے گئے ٹھکانے استعمال کرنے والے دہشت گردوں میں دوستا عرف چیئرمین بجر عرف سوغات، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر ا?ج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں انتہائی مربوط اور مخصوص اہداف کے خلاف مہارت سے فوجی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ‘مرگ بر سرمچار ‘ کے نام سے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…