ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پرپی ٹی آئی کے امیدواروں کا تعین نہ ہو سکا

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انتخابی نشان بلا چھن جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدواروں کا تعین نہ ہو سکا ،سب سے زیادہ ضلع لاہور کی 12نشستوں پر امیدوارنہ مل سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کولاہور کی قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی9نشستوں پر کوئی امیدوارہی نہ ملا۔

چکوال ، وزیر آباد ، حافظ آباد ، خوشاب ، چنیوٹ ، ننکانہ صاحب ، لودھراں ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کی نشستوں پرآزاد حیثیت سے امیدوارموجود ہیں۔ اٹک کی صوبائی اسمبلی دو، راولپنڈی پانچ، جہلم کی دو نشستوں پرفیصلہ نہیں ہو سکا۔ منڈی بہائوالدین کی دو ،سیالکوٹ اورنارووال کی تین تین نشستوں پر بھی امیدواروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی سات نشستوں ، سرگودھا تین،میانوالی کی ایک نشست خالی ہے۔ بھکرکی تین ، چنیوٹ ایک اور فیصل آباد کی تین نشستوں پربھی پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل سکا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چار، جھنگ تین اور شیخوپورہ کی ایک نشست پربھی امیدوارکا تعین نہیں ہو سکا ۔

قصور پانچ ، اوکاڑہ ایک ،پاکپتن تین اورساہیوال کی دو پر بھی امیدوارفائنل نہ ہو سکے ۔ خانیوال تین ، ملتان اور وہاڑی کی ایک ایک ، بہاولنگر کی دو نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہوا ۔ بہاولپورتین ، رحیم یار خان دواور لیہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ اس کے علاوہ تونسہ ایک ، ڈیرہ غازی خان تین، راجن پورکی ایک نشست پربھی تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔مری کی واحد نشست پی پی چھ پر بھی کوئی امیدوارفائنل نہیں ہو سکا-



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…