ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ، کئی علاقے لرز اٹھے

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د،سوات ، کوہاٹ، لاہور،پشاور (این این آئی) آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ،جس سے کئی علاقے لرز اٹھے ، زلزلہ کے دور ان لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آزاد کشمیراور سوات ، کوہاٹ، لاہور ، مردان، ایبٹ آباد، پنڈ دادن خان، سرگودھا اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاراچنار اور ملحقہ علاقے، گجرات، گوجرانوالہ، شانگلہ،صوابی، مالاکنڈ، اپردیر، مہمند، لوئردیر، بھلوال، جھنگ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ اورگردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔افغانستان اور تاجکستان بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جھٹکے افغانستان کے شہر بدخشاں، فیض آباد اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے.افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.3 جبکہ تاجکستان میں شدت 4.2 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی۔ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔انہوںنے بتایاکہ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کی فالٹ لائن تھی جس کی شدت پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کی گئی۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت 6 اچھی خاصی ہوتی ہے، آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت بہت تھی، دوردور تک جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت خاصی ہے اس لیے اس کے قرب و جوار میں نقصان کا اندیشہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…