ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2023 میں 8لاکھ 60ہزار سے زائد پاکستانی نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) 2023میں پاکستانیوںکی ریکارڈ تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیاد ہ ہے ۔بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے اعدادوشمار کے مطابق 8لاکھ 62ہزار 625پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا ۔2022میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی ۔ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے ،ان کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96ہزار 575ڈرائیورز، 8ہزار 741انجینئرز، 7ہزار 390اکائونٹنٹس ، 3ہزار 486ڈاکٹرز اور 1533ٹیچرز شامل ہیں ۔

بیورو کے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22ہزار 760افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45ہزار 687افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔ان کے علاوہ 3لاکھ 14ہزار 932افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے ، 86ہزار 593افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3لاکھ 95ہزار 653افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی ۔2023میں4لاکھ 26ہزار 951افراد سعودی عرب ، 2لاکھ 29ہزار 894افراد متحدہ عرب امارات ، 55ہزار 112افراد قطر، 60ہزار 46افراد عمان، 20ہزار 905افراد ملائیشیائ، 13ہزار 345افراد بحرین، 2914افراد یونان، 4ہزار 947افراد رومینیا اور 4307افراد عراق منتقل ہوئے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…