جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پاسپورٹ اجرا کی شکایات اور آگاہی کیلئے فون اور واٹس ایپ نمبر جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاسپورٹ اجرا سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لیے فون اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیے گئے۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلی ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…