ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی

datetime 9  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) برآمدکنندگان کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی فروخت کے رحجان سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کم ہوگئی۔ڈالر کی قدر 280روپے کی سطح پر آنے کی اطلاعات پر برآمدکنندگان کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی فروخت کے رحجان سے منگل کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔برآمدکنندگان کی جانب سے 10کروڑ ڈالر کی فروخت، جاری معاشی اصلاحات کے نتیجے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جمعرات کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 700ملین ڈالر کی قسط منظور ہونے کی توقعات، پاکستان کی بہ لحاظ سرمایہ کاری عالمی سطح پر ساکھ مزید بہتر ہونے، ملٹی لیٹرل انفلوز کی آمد کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آئی۔

کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 38پیسے کم ہوکر 280روپے 90پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6پیسے کمی سے 281 روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین، بیرونی ملک پڑھنے والے طالبعلموں کی فیسوں اور طبی نوعیت کی ڈیمانڈ قدرے بڑھنے سے طلب ورسد متوازن رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 34پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…