منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس نکل آئے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نا اہل قرار

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)جہلم کی الیکشن ٹربیونل نے سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو جہلم کے صوبائی حلقہ سے نا اہل قرار دیدیا ہے۔الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے خلاف دائر اعتراضات کو درست قرار دے دیا، حبا چوہدری کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس نکل آئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کردیا۔

حبا چوہدری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، ان کے کاغذات مسترد اور نا اہل ہونے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکمنامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے اور غیر ملکی دورے چھپائے ہیں، کیوں نا فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ فوادچوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…