جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ایک اور پاکستانی کرکٹرسیاست میں انٹری دینے کوتیار

datetime 6  جنوری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ایک اور پاکستانی کرکٹرسیاست میں انٹری دینے کوتیار ہیں ،38سالہ سابق کرکٹر خالد لطیف ملیرسے صوبائی اسمبلی کی نشست پرتحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔خصوصی گفتگوسابق کرکٹر خالد لطیف نے کہا کہ کرکٹرز رول ماڈل ہوتے ہیں ان کو لوگوں کیلیے کام کرنا چاہیے،ملیرکے حالات بہت خراب ہیں، لوگ پریشان ہیں ،ملیرپہلے کرکٹ کی نرسری تھا اب وہاں گرائونڈ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرف بھی جلد واپسی ہوگی، لوگ سمجھتے کہ ہیں ٹی ایل پی صرف مولویوں کی جماعت ہے،الیکشن جب بھی ہوں ہم الیکشن کیلیے تیار ہیں، ملک میں دین کا نظام چاہتا ہوں جبھی ٹی ایل پی کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ اپنے جارحانہ انداز سے بین اقوامی کرکٹ میںنام بنانے والے خالد لطیف پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈومیسٹک میں کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…