منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے شاہ محمودقریشی اور حلیم عادل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔آراو نے واجبات سے متعلق سند پیش نہ کرنے پر آر او نے کاغزات مسترد کیے تھے۔

دوسری جانب سے این اے 238 سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں، بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے241 سے تحریک انصاف کے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرلی ہے اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…