جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں،بھائی کی 2کروڑ89لاکھ سے زائد کی مقروض ہیں

datetime 4  جنوری‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84کروڑ25لاکھ 84ہزار روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزارپانچ سوکنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے جبکہ اثاثوں میں چالیس لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے اور وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں جبکہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔مریم نواز نے17لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے اور ان کے مختلف اکائونٹس اور کیش کی صورت میں 1کروڑروپے سے زائد رقم ہے۔مریم نواز نے1کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں11لاکھ 20ہزار شیئرزظاہر کئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کیلئے 2 لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…