ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں دھند کی وجہ سے 24پروازیں منسوخ، 50سے زائد تاخیر کا شکار

datetime 4  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی) پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو کر رہ گیااور 24 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی 50سے زائد پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ گزشتہ 3روز کے دوران ملک بھر سے 88مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے خراب موسم کے باعث نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی، نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز کی بھی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔

اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی کراچی میں لینڈنگ کرائی گئی۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے متعد دپروازیں اڑان نہ بھر سکیں، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 322 اور کراچی سے سکھر کی پی آئی کی پرواز 530اور 531بھی اڑان نہ بھر سکیں۔جبکہ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان ایکسپریس 4گھنٹے 30منٹ لیٹ پہنچی، ملت ایکسپریس 4گھنٹے 20، رحمان بابا ایکسپریس 3گھنٹے 20 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوئی ۔خیبر میل ایکسپریس 1گھنٹہ 40منٹ،تیز گام ایکسپریس 1گھنٹہ 30منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1گھنٹہ 20 منٹ،شالیمار ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ،کراچی ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 10منٹ لیٹ ہوئی۔اس کے علاوہ پاک بزنس، گرین لائن ایکسپریس،عوام ایکسپریس 1،1گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2اسلام آباد سے بلکسر، موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی، موٹروے ایم 14ہکلہ سے کھرپا اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند، سموگ کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، سکردو منفی 10، کالام، گلگت منفی 6، سری نگر، استور منفی 5 اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…