لاہور ( این این آئی)پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نے بادشاہی مسجد میں خصوصی تبرکات کو محفوظ رکھنے کے لیے گیلری تیار کر رہی ہے۔یہ کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا ہے۔جس کی لاگت تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے ہے اور یہ پروجیکٹ جون 2024 میں مکمل کر دیا جائے گا۔
بادشاہی مسجد، جس کی تعمیر عہد مغلیہ میں ہوئی، یہ مسجد اپنی تاریخی اہمیت کے لئے جانی جاتی ہے، یہ مسجد شاہی شان و شوکت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے اور لاہور شہر کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے احکاماتِ پر پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ بادشاہی مسجد میں حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مقدس تبرکات کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی گیلری تیار کر رہی ہے جس میں یہ تبرکات محفوظ طریقے سے رکھے جائیں گے۔