جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

غیر قانونی افغان باشندوں کو نکالنے کیلئے جاری ہوئے 4 ارب روپے غائب

datetime 3  جنوری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی سمیت سندھ بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جاری کیے گئے چار ارب روپے تفصیلات ہی موجود نہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی سی کیماڑی، ڈی سی جیکب آباد اور وہاں سے بلوچستان روانگی کے لیے دی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی اس کو کوئی اتا پتا ہی نہیں۔نگراں حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے 4 ارب روپے مانگے، جس پر محکمہ خزانہ سندھ نے 4 ارب روپے جاری کر دیے تھے۔

تاہم، وزیر داخلہ کے سندھ سے غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔کراچی میں ایک لاکھ 28 ہزار غیرقانونی افغانوں کی نشاندہی کی گئی۔کراچی سے صرف ایک ہزار 115 اور حیدرآباد ڈویژن سے فقط 11 غیرقانونی افغانوں کو نکالا جا سکا۔جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے 4 لاکھ 55 ہزار غیرقانونی تارکین وطن نکالے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ کے چار ڈویژنز سیایک بھی غیرقانونی تارکین وطن نہیں نکالا جاسکا، سندھ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن عملی طور پر بند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…