جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 70زبانیں بولی جاتی ہیں، 12 زبانوں میں ادب تخلیق ہوتا ہے،جہان مسیحا ادبی فورم نے پچیسویں سالانہ موضوعاتی کیلنڈر کا اجرا کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے مختلف علاقوں اور خطوں میں 70 زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن ان میں 12 زبان ایسی ہیں جن میں نہ صرف شاعری کی جاتی ہے بلکہ ادب کی دیگر اصناف پر بھی کام ہوتا ہے۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں کا تنوع پاکستان کو جوڑے رکھنے اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جہان مسیحا ادبی فورم نے پچیسویں سالانہ موضوعاتی کیلنڈر کا اجرا کردیا ہے، سال 2024 کے کیلنڈر کے لیے پاکستان نے 12 علاقائی زبانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کیلنڈر کی تقریب اجرا اور مشاعرہ میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی، معروف شاعر اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، مقامی فارما کمپنی فارمیوو کے ایم ڈی ہارون قاسم، گروپ چیئرمین ابراہیم قاسم، ڈپٹی سی او سید جمشید احمد نے خطاب کیابعد ازاں معروف شعرا ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، اجمل سراج، ادل سومرو اور خالد عرفان نے اپنا کلام پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے فارمیوو کی ٹیم کو پچیسویں موضوعاتی کیلنڈر کے اجرا پر مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ زبان احساسات کی ترجمانی کرتی ہے، اس کیلنڈر میں قومی زبان چار صوبائی زبانیں اور علاقائی زبانوں کا خوبصورت تعارف کرایا ہے اور ہر زبان کی ثقافت کی مصوری کے ذریعے ترجمانی بھی کی ہے، شاعروں کا تعارف بھی پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیلنڈر کا عنوان محبت کی زبانیں لائق تحسین ہے اس وقت ملک کو محبت، امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔یہ کیلنڈر نسل نو کو تہذیب تمدن اور ثقافت کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گروپ چیئرمین ابراہیم قاسم نے کہا کہ باقی کمپنیاں سالانہ پروگرامات میں موسیقی کرتے ہیں، ہم نے کچھ الگ کرنے کا سوچا اور کرکے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال نیا موضوعاتی کیلنڈر کا اجرا کرتے ہیں اس سال پاکستان کی مختلف زبانوں پر کام کیا ہے، لٹریچر کا معاشرے پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

دوا ساز کمپنی کے ایم ڈی ہارون قاسم کا کہنا تھاکہ ایک طویل اور تھکا دینے والی محنت کے بعد یہ تخلیق سامنے آتی ہے، ہم گزشتہ چوبیس برس سے موضوعاتی کیلنڈر کا اجرا کر رہے ہیں، اب ہم اس کی سلور جوبلی منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج کے ڈرامے اور ٹی وی سیریل بیس سال پہلے کی طرح نہیں جنہیں ہم فیملی کے ساتھ دیکھتے تھے۔مجھے نہیں لگتا اب ہم فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہوں،انہوں نے کہاکہ ہمیں معاشرے میں سدھار لانے کی کوشش کرنی چاہیے ایسا مواد تیار کریں جو بچوں اور نئی نسل کی تربیت اور فائدے کے لیے ہو، ہم سمجھتے ہیں جو کام ہم کر رہے ہیں اس سے معاشرے میں گہرا اثر ضرور چھوڑیں گے۔

ڈپٹی سی او سید جمشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں اور خطوں میں 70 زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن ان میں 12 زبان ایسی ہیں جن میں نہ صرف شاعری کی جاتی ہے بلکہ ادب کی دیگر اصناف پر بھی کام ہوتا ہے۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں کا تنوع پاکستان کو جوڑے رکھنے اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جب ادبی موضوعات پر کام کیا تو لوگ سمجھتے تھے یہ کمپنی بند ہو جائے گی لیکن اب ہم پاکستان کی 17 بہترین کمپنیوں میں شامل ہیں، پاکستان سے باہر دوائیں بیچ رہے ہیں اور ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ کمپنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اچھی دواں کے ساتھ جسمانی صحت اور دماغی صحت کے لیے کام کرتے ہیں، پچیس کیلنڈر اور پچاس کتابوں کی تیاری میں پیرزادہ قاسم جیسے ادیبوں کی سرپرستی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر تیس ملکوں میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لٹریچر اور شاعری کو پڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 زبانیں بولی جاتی ہیں، ان زبانوں کے شعر پڑھیں گے جو امن اور محبت کی بات کرتے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…