اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کھانا دیر سے بنانے پر سسر کے بہو پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ میں کھانا تاخیر سے ملنے پر سسر کی جانب سے بچوں کے سامنے بہو پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم پولیس ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ۔ پولیس کے مطابق تشدد کی شکار خاتون کا شوہر روزگار کے لیے جنوبی افریقا میں ہے، واقعے کے روز ملزم کے دوسرے بیٹے نے تشدد کی ویڈیو بنا کر اپنے رشتیداروں کو بھیجی جو کہ وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں بزرگ شخص کو بچوں کے سامنے خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان میں سسر کے بہو پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم لطیف نے اپنی بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران ملزم اپنی بہو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم منڈی جھبراں میں اجناس کی خریدوفروخت کا کام کر تا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لیے منڈی جھبراں میں بھی چھاپہ مارا گیا، ملزم کا بیٹا زیر حراست ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب متاثرہ خاتون نے کہاکہ سسر سے بدتمیزی کی تو انھوں نے ہاتھ اٹھایا ہمارا گھریلو مسئلہ تھا جس میں صلح ہوگئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…