اسلام آباد (این این آئی)عیدالاضحی سے ایک روز قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مویشی منڈی میں جانور نہ ہونے کے برابر رہ گئے،جانور کم اور خریدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں نے قیمتیں مزید بڑھادیں۔مویشی منڈی کی انتظامیہ کے مطابق اس بار منڈی میں 6 لاکھ جانور لائے گئے تھے، جس میں زیادہ تر فروخت ہو چکے ہیں۔بیوپاریوں کی آبائی علاقوں کو واپسی جاری ہے اور منڈی میں جانور نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہو رہے ہیں۔