اسلام آباد(صباح نیوز) ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر341 ارب 50کروڑ ڈالر پرآگیا،فی کس آمدن میں بھی کمی، رواں مالی سال جی ڈی پی کا حجم 84 ہزار 6سو ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی، برآمدات کا متعین ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا،رواں مالی سال ملکی معیشت کو سیلاب جیسے قدرتی آفات کا سامنا رہا۔اقتصادی سروے کے مطابق سیاسی عدم استحکام سے بھی ملکی معیشت متاثر ہوئی۔اقتصادی سروے نکات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے جی ڈی پی میں 34 ارب ڈالر کمی ہوئی،سال 2021-22 میں ملکی معیشت کا حجم 375.4 ارب ڈالر تھا۔