پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ، محمود خان کے جہانگیر ترین سے رابطے لیکن پرویز خٹک کس سے رابطوں میں ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

1  جون‬‮  2023

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان کی سربراہی میں صف بندی ہوگئی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پرویز خٹک اور محمود خان کے دو مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، ان میں بیشتر اراکین رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ، محمود خان نے جہانگیر ترین جبکہ پرویز خٹک نے ن لیگ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ عمران خان کے کیسز کونسا رخ اختیار کرتے ہیں ۔

موضوعات: