جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مزید 2 رہنماؤں نے پی ٹی آئی اور عمران خان سے راہیں جدا کر لیں

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کر دیا۔ اتوار کو یہاں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹکٹ ہولڈر این اے 84 سٹی صدر سرگودھا پی ٹی آئی سے استعفے دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وقتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی میں پرزور مذمت کرتی ہوں،ان حالات میں میرے لیے سیاست کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمیں ہماری جان سے پیاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہدا کی بہت قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کی وجہ سے ہی آج ملک قائم ہے میں فوج کے ساتھ کھڑی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں 9 مئی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میری زبان سے کبھی پاک افواج کے خلاف کوئی لفظ نہیں نکلا۔ انہوں ڈنے کہاکہ نومئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔نادیہ عزیز نے کہاکہ خواتین کا احترام سب پر واجب ہے،میں نے ہمیشہ میدان کی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں میرا چوتھا الیکشن ہے،میں سرگودھا شہر کی جنرل باڈی کی صدر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست دان نے سیاست نہیں کرنی تو کیا کرے،ہم زیادہ سے زیادہ سیاست چھوڑ ہی سکتے ہیں،سیاسی پارٹی بدلنا میرا آپشن نہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہورہا ہوں۔سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…