منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے،اس کا کیا تعلق ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کر دوں گا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی، پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…