لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان بدھ کو مریدکے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جمعرات کو گکھڑ،جمعتہ المبارک کو لالہ موسی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ عمران خان ہفتے کو گوجر خان جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔