پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گوادر بندرگاہ نے روسی گندم کی درآمد کی پروسیسنگ کے تمام مراحل کامیابی سے طے کر کے آپریشنل قابلیت ثابت کردی

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر( این این آئی)گوادر بندرگاہ نے روس سے درآمد کی گئی ساڑھے 4لاکھ میٹرک گندم کی پروسیسنگ کے تمام مراحل کامیابی سے طے کر کے اپنی آپریشنل قابلیت کو ثابت کر دیا ، روس سے 9بحری جہاز2 مارچ سے 03مئی تک ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم لے کر لنگر انداز ہوئے ۔گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ گوادر پورٹ نے گندم کی ترسیل اور پروسیسنگ میں پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ دیگر بندرگاہوں جیسے کے پی ٹی اور قاسم بندرگاہوں کے مقابلے میں زیادہ کفایتی ہے کیونکہ ان دو بندرگاہوں پر ہمیشہ بھیڑ رہتی ہے اور جہازوں کو بار بار ڈیمریج اور زیادہ اسٹوریج چارجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندر گاہ پر کوئی ڈیمریج اور سٹوریج چارجز نہیں ہیں، ساتھ ہی ساتھ تیز ترین سٹیوڈورنگ سروسز بھی ہیں۔مارچ کے پہلے ہفتے میں پہلے بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کے بعد سے اخراج اور ترسیل کے تمام مراحل کامیابی سے طے پائے ، ہر قسم کی لوڈنگ، آف لوڈنگ اور نقل و حمل پاکستانی افرادی قوت کے ذریعے کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ دستی ہینڈلنگ کے بجائے ویب پر مبنی ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (WeBOC) کو گوادر بندرگاہ سے گندم کی پروسیسنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ گوادر بندر گاہ میں WeBOC نے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے تحت تمام تجارتی طریقہ کار اور لاجسٹک خدمات کی آٹومیشن، معیاری کاری اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اینڈ نیشنل لاجسٹکس سیل، گوادر فری زون، اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹڈنے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا ۔گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹڈ کے ایک اہلکار کے مطابق گوادر پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی درآمد ایک نیا سنگ میل ہے کیونکہ اس سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کے نمائندوں کا مشورہ ہے کہ گندم کی کامیاب ہینڈلنگ کے بعد حکومت اس بندرگاہ کو مزید بین الاقوامی ترسیل کے لیے استعمال کرے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت برآمدات اور درآمدات، کارگو کی ترسیل اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو یقینی بنا کر گوادر بندرگاہ کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…