جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

یوٹرن کے چمپئن عمران نیازی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے،حافظ حمد اللہ

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ مذاکرات اس کے ساتھ کیے جاتے ہیں جو حتمی فیصلہ کے بعد اس کی پاسداری کرے ،فیصلے پر عمل کرے ،بات بات پر جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے چمپئن عمران نیازی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ مذاکرات اس کے ساتھ کیے جاتے ہیں جو حتمی فیصلہ کے بعد اس کی پاسداری کرے اور اس فیصلے پر عمل کرے قول و فعل میں تضاد اور بات بات پر جھوٹ بولنے والے شخص سے مذاکرات نہیں کیے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن خان نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور اپنے دور اقتدار میں ملک میں عدم استحکام اور سیاسی مخالفین کیخلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے انتقامی سیاست کی بنیاد رکھنے والا بھی مذاکرات کی بات کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کیساتھ کسی صورت بات چیت نہیں ہو سکتی ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات کے دروازے سچے کھرے اور مخلص لوگوں کیلئے کھلے رکھے جاتے ہیں ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ جو لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں ان کیساتھ مذاکرات نہیں کیے جاتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی جھوٹوں کا چمپئن ہے ،اناڑی نے گندی اور غلیظ سیاست کو فروغ دیکر ملک میں عدم استحکام اور ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے قوم ایسے مکار لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…