ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے‘اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں گھر پر چھاپے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ روز بیرسٹر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے یکجہتی کے لے ان کے گھر پہنچ گئے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلی کے گھر چھاپے کو غیر قانوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ضمانت کے باوجود چھاپہ مارا گیا، اس سارے ایکشن کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔میری پرویز الٰہی سے نہیں فیملی سے ملاقات ہوئی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہیں پلان تو نہیں، پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی، کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ہے، ایسے لگتا ہے یہ مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں،حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے، ساری کارروائی پر توہین عدالت ہی لگے گی۔انہوں نے الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔اب یہ ممکن نہیں رہا کہ مقررہ وقت پر الیکشن ہوں۔عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اپنا آرڈر خود تبدیل نہیں کرتی تو الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…