جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اے ٹی ایم پر شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم پر شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی، ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)جوہر آباد تھانے کی حدود میں واقع اے ٹی ایم بوتھ میں شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر واقع بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں شہری مشین سے رقم نکال رہا ہے کہ اس دوران وہ باہر سے ہونے والی آہٹ پر چونک گیا اور فورا اپنا پستول نکال کر لوڈ کرلیا۔شہری نے اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ تھوڑا سا کھول کر باہر جھانکنے کی کوشش کی تو ملزم کو دیکھتے ہی شہری نے پستول نکالا اور تان لیا۔

اسی دوران شاطر ملزم نے ایک ہاتھ سے شہری کا پستول پکڑااور دوسرے ہاتھ سے شہری پر اپنا پستول سیدھا کرلیا۔اے ٹی ایم بوتھ کے اندر دونوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے جب کہ دونوں کو ایک دوسرے پر گولی چلانے کا خطرہ بھی تھا، تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر گولی نہیں چلائی۔

بعد ازاں ملزم ڈھیل ملتے ہی اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ کھول کر فرار ہوگیا اور شہری نے سکھ کا سانس لیا۔پولیس کے مطابق واردات جوہر آباد تھانے کی حدود میں ہوئی تھی۔ یہی ملزم کراچی میں دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد دسے ملزم کی تلاش جاری ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…