جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہوگی،اب دنیا آپ کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں ،مفتاح اسماعیل

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ،نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہوگی،اب دنیا آپ کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیںجن مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے۔

لاہور میں ری امیجنگ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص اور فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ 20سے 25اراب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے، اس سال 800 ہزار روپے کا بجٹ خسارہ ہے، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہو گا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا، نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ بدترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں، جس حالات میں پھنسے ہیں اس سے نکلنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائر ایجوکیشن کو تباہ کر دیا ہے، کوشش کر رہے ہیں گردشی قرضہ کم ہو جائے، ہر بدلتی حکومت کے ساتھ گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے نے 20برسوں میں پیسے نہیں کمائے، اس سال پی آئی اے کو 90ارب روپے کا نقصان ہوا، ہم پی آئی کو ٹھیک کر سکے اور نہ ہی نجکاری کرسکے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہوگی، حکومت کو مہنگائی کا سدباب کرنے کے لیے فوری طور پر کچھ کرنا ہوگا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ڈالر نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…