پولیس چھاپے کے دوران پرویز الٰہی اپنی رہائشگاہ سے کیسے فرار ہوئے؟
لاہور ( این این آئی)اینٹی کرپشن کے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران پولیس پر پتھرائو اور تشدد پر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمے میں پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔سابق وزیراعلی سمیت دیگر افراد کے خلاف سی او اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویزالٰہی کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، رہائش گاہ کے اندر موجود 40سے 50افراد نے پتھرائو اور تشدد شروع کردیا، چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پیٹرول پھینکا گیا۔مزید موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویزالٰہی ہنگامہ آرائی کے دوران موقع سے فرار ہوگئے، مزاحمت کرنے والے شرپسند افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے 19افراد کی شناخت کرلی گئی۔