ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203کے ذریعے دبئی جارہے تھے

تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ۔ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشزم عروج پر ہے، میرے فیملی ممبر جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ، ان کی عیادت کے لئے ملک سے باہر جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس موجود ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…