ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری اپنے دائوپربیٹھے ہیں ،فضل الرحمان کی ضدسیاسی قبرکھود دے گی ‘ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ڈارنے ملک کی معیشت کوڈبویاوہ الیکشن مذاکرات آئین وقانون کابھی حشر کردے گا ،امذکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوں کے ٹوٹنے اورالیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے، ایک سال میں جوالیکشن کی طرف نہیں آئے وہ3دن میں کیسے آئیں گے

آصف زرداری اپنے دائوپربیٹھے ہیں ،فضل الرحمان کی ضدسیاسی قبرکھود دے گی ‘ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئین جیتے گااورمئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کاتعین ہوجائے گا ،پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججزکے خلاف نازیبازبان استعمال کرناآئین شکنی ہے اورسیاسی موت کودعوت دینے کے مترادف ہے ،الیکشن ہوکررہیں گے ،آئین وقانون کی بالا دستی قائم ہوگی ،مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بدنیتی ثابت کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف حکومت نے اعلان جنگ کیاہے بالآخرحکومت کوشکست ہوگی اورعدلیہ جیتے گی،21ارب روپے کا سپریم کورٹ کاحکم اب بھی قائم ہے اوراس فیصلے سے منحرف ہونابھی توہین عدالت ہوگی ،سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن فنڈ پر رپورٹ مانگ لی ہے ،عدالت نے جس تحمل اور دوراندیشی کاثبوت دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کھسیانی بلی کھمبہ نوچ رہی ہے ،حلف کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے3ججوں کوماننے سے انکارکردیاجووزیراعظم عدلیہ کے حکم کونہ مانے اس وزیراعظم کے اعتمادکے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اوریہ سول نافرمانی کی شروعات ہے ،جب عدلیہ کے فیصلوں کااحترام نہیں ہوگاتوحکومت کے فیصلوں کوبھی عوام نہیں مانیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…