ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

فجر کی نماز پڑھنے کے بعدیہ وظیفہ کریں رزق کےبند دروازے کھل جائیں گے

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے پاس پیسوں کی کمی ہے تو سورت مزمل کا ہر فجر کی نماز کے بعدتلاوت کرے ، اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ ، پیسوں کے بند دروازے خود ہی کھول دے گا۔ معاشی تنگی سے نجات:۔معاشی تنگی کیلئے سورت مزمل نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی۔ دکھ درد سے نجات کیلئے اکتیس مرتبہ پڑھے۔ اگر کسی

مصیبت میں مبتلا ہو تو 101 بار پڑھے۔ لڑکے یا لڑکی کا رشتہ درکار ہو تو تین تسبیح اس سورہ پاک کی پڑھے۔ اگر کسی کی بیوی نافرمان ہو تو اس کیلئے 7 بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے اسے کھلادے۔ جسم درد کرتا ہو اور کام کاج میں جی نہ لگتا ہو تو سات بار پڑھ کر خود پر دم کرے۔ بچہ نافرمان ہوتو 3بار کسی چیز پر دم کرکے کھلادے۔امراض چشم کا علاج:۔اگر کوئی امراض چشم میں مبتلا ہو اور اس کی بینائی کمزور ہورہی ہو، آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہو تو ایسی صورت میں اکتالیس مرتبہ یہ سورہ مبارک پڑھ کر پانی پر دم کرے اور آنکھوں پر لگائےجو پانی بچ جائے اس کو یقین و عقیدت کے ساتھ پی لے تو حق تعالیٰ نے چاہا تو سات دنوں کے اندر ہی رب تعالیٰ اپنے فضل و کرم کی بدولت اپنے اسم مبارک کی برکت سے شفا عطا فرمائے گا۔ آنکھوں کی جملہ تکالیف دور فرما کر اس کی بینائی میں اضافہ فرمادے گا۔ اس عمل کو معمول بنالینے سے کبھی بھی بینائی میں کمی واقع نہیں ہوتی اور امراض چشم سے بچاؤ رہتا ہے۔اس سورہ مبارک کو بکثرت باوضو حالت میں پڑھنے والا مستجاب الدعوات ہوجاتا ہے۔ رب تعالیٰ اس کی ہر جائز مراد کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے اور اسے اپنے خصوصی انعامات سے نوازتا ہے۔کشف کیلئے:۔ہر نماز کے بعد تین مرتبہ اس سورہ پاک کا یکسوئی سے ذکر کرنے سے رب تعالیٰ صاحب کشف کے مرتبہ سے سرفراز فرماتا ہے۔ دین و دنیا میں اس کیلئے بھلائی کے سامان پیدا فرماتا ہے۔ اگر کوئی گھریلو قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہو اور سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے۔درمیان میں 4 مرتبہ اس سورہ مبارک کو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پی لے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو چند یوم میں ہی اس کی پریشانی راحت میں بدل جائے گی اور اسے سکون قلبی نصیب ہوگا۔ مالی پریشانی کو دور کرنے کیلئے بھی یہ عمل انتہائی کارگر ثابت ہوا ہے۔10

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…