ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بدھ ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے تھے ۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق پٹھان کو 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز کیا جائے گا، یہ پہلی انڈین فلم ہے جو اتنے ملکوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، فلم پٹھان نے دنیا بھر سے صرف 2دن میں 220کروڑ کما لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم پٹھان آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔دوسری جانببالی ووڈ فلم پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بیحد خوش ہیں لیکن زیادہ تر کو یہ نہیں معلوم کہ اس میں عامر خان کی بہن بھی شامل ہیں۔نگہت خان عامر خان کی بڑی بہن ہیں، انہوں نے پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک منظر میں اداکاری کی ہے۔نگہت نے ان پرستاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں فلم میں دیکھ کر پہچان لیا تھا۔فلم کا منظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ عامر خان کی بہن نے اس افغان عورت کا کردار ادا کیا ہے جو شاہ رخ خان کو گائوں بچانے پر دعائیں دیتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…