ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

میرے بیٹے میری فلم دیکھ کر رو پڑے ” جمائمہ کا انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) برطانوی سکرین رائٹرجمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستان کے نوجوان فلمسازوں کی رہنمائی کرنے اور انہیں عالمی سطح پر پذیرائی دلوانے کی خواہشمند ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،

اس لیے وہ نوجوان پاکستانی فلمسازوں کی رہنمائی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاکہ ان کی فلموں کو ترقی دینے میں مدد ملے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی بنائی ہوئی فلموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے۔انہوں نے اپنی نئی فلمWhat’s love got to do with it? کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے اور میں پاکستانی فلمسازوں کی مدد کرنے کے لیے کسی قسم کا فنڈ یا مینٹرشپ سکیم لانا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں اس حوالے سے اپنی دوست فاطمہ بھٹو سے بھی بات کررہی ہوں کہ پاکستانی فلمسازوں کی مدد کرنے کے لیے کسی قسم کا فنڈ یا مینٹورشپ سکیم لائی جائے تاکہ دنیا بھر کے لوگ ان کے زبردست ٹیلنٹ کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ پاکستانی فلمسازوں کے لیے ایک مصروف سال رہا، انہوں نے بہت سی دستاویزی فلمیں اور فیچر فلمیں بنائیں جوکہ دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہیں، لیکن اگر آپ سوچیں کہ فلمسازی کتنا مشکل ہے تو آپ کو احساس ہوگا کہ فلمسازوں کو ان کا کام کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ” بیٹوں نے فلم دیکھی تو آخری لمحات میں ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور مجھ سے کہا کہ ماں ہمیں آپ پر فخر ہے، جب انہوں مجھے ایسا کہا تو میرے لیے یہ ایک اہم لمحہ تھا”۔جمائمہ گولڈاسمتھ نے پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے اور میں اس ملک کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد کرنے کے لیے موزوں طریقے تلاش کرنا چاہتی ہوں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…