ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

’مسئلہ یہ ہے کہ آپ سے کون شادی کرے گا ؟‘‘ امام الحق کے کلہ پہننے پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دلہا بنتے دیکھ کر اب امام الحق نے بھی دلہا بننے کیلئے سوچ بچار شروع کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کلہ پہن کر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی اور کی شادی کے لیےکپڑوں کے ٹرائلز کر کے تھک چکا ہوں۔

امام الحق نے اپنی تصویر کھینچنے والے بابر اعظم سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑ ے گا جناب۔امام الحق نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔امام الحق کی اس پوسٹ پر شاداب خان نے لکھا کہ امام مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرنا چاہتا ہے۔شاداب خان کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے امام الحق نے لکھا کہ پہلے میں بھی یہ سمجھتا تھا تاہم پھر میں نے کہا کہ اگر تیری ہوسکتی ہے تو پھر اپنا بھی کام بن ہی جائے گا۔سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی امام الحق اور شاداب خان کی گفتگو کو نوٹس کیا۔فواد عالم نے دونوں کھلاڑیوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امام ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو اپنے وارڈ روب سلیکشن کے لیے گئے تھے ناں تم۔سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی اس دلچسپ گفتگو کو مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فاسٹ بولر حارث روف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ شان مسعود کی شادی رواں ماہ ہوئی۔اس کے علاوہ شاداب خان کا نکاح بھی رواں ماہ ہوا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…