ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے دوستی، پاکستانی خاتون نے بذریعہ نیپال بھارت پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی

datetime 28  جنوری‬‮  2023 |

بھارتی پولیس نے پاکستان سے غیرقانونی طور پربھارت جانے والی 19 سالہ لڑکی اور اسے غیر قانونی طور پر بھارت بلوانے والے شہری کو بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چھبیس سالہ ملائم سنگھ یادواترپردیش کا رہائشی ہے جبکہ اقراء جیوانی نامی لڑکی کا تعلق پاکستان کے شہرحیدرآباد سے ہے،

ملائم سنگھ بنگلورمیں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا اور لڑکی سے اس کا رابطہ گیمنگ ایپ پرہوا۔ دونوں آن لائن گیم لڈو کھیلا کرتے تھے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان میں باربارکی جانے والی واٹس ایپ کالز نےبنگلور پولیس کو اقراء کا سراغ لگانے میں مدد کی ۔ بنگلورو پولیس کے مطابق لڑکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں میں داخل ہوئی تھی اور شہر میں رہنے کے لیے جعلی شناخت اختیارکی۔ملزم کے مطابق اقراء سے 2022 میں رابطہ ہوا اور پھرمحبت ہوگئی، نومبر میں اسے نیپال بلایا جہاں سے غیرمحفوظ سرحد کے ذریعے بھارت میں داخلہ ممکن ہوا۔ اس جوڑنے نے نیپال میں ہی شادی کی اورپھر بہار پہنچے۔ دونوں بعد میں بنگلورو آئے اور جناسندرا میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے، جہاں یادو نے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا نام بدل کر روا یادو رکھ لیا تھا، اس نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے رکھی تھی اوروالدین بہن بھائیوں سے رابطے میں تھی۔ وہ تقریباً ہرروزاپنے گھر والوں کو واٹس ایپ کال کرتی تھی جنہیں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اہلکاروں نے کالز کو ٹریس کیا اور یوں یہ جوڑا پکڑا گیا۔پولیس نے ملائم سنگھ یادیواوراس مکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جہاں دونوں رہائش پزیرتھے۔ گرفتاری کے بعد لڑکی کو ایف آر آراو (فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس) کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں اسے خواتین کے لیے مختص اسٹیٹ ہوم میں بھیج دیا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…