ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنما فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا میڈیکل کیا جائے گا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں بیرک الاٹ کی جائے گی۔جیل ذرائع بتاتے ہیں کہ فواد چوہدری کو بی کلاس دینی ہے یا نہیں اس پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہیکہ پولیس نے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، پولیس کے مطابق فواد چوہدری کا وائس میچ ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ان کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ لاہورسے کروانا ہے، پولیس نے مؤقف اپنایا کہ وقت کی کمی کے باعث فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہ کروایا جاسکا۔فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق فواد چوہدری کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے لاہورلے کرجانا ضروری ہے، تفتیش کیلئے ان کا موبائل اور دیگر ڈیوائسزبرآمد کرنا لازم ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے موبائل سم بند کرنے کی استدعا کی گئی جوپولیس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون اسلام آباد پولیس کے پاس ہے۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا میرٹ پرنہیں بنتی، فواد چوہدری کو 10 فروری کو عدالت دوبارہ پیش کیاجائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پولیس کی فواد چوہدری کا مزید ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…