ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

فواد چوہدری کو چور ،دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا ،کیا مارشل لاء لگ چکا ،اسکا اعلان باقی ہے ‘ حماد اظہر

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو چور اور دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا ہے،گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ،عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، انکے گھر کے باہر ہمارے کارکن 24 گھنٹے

موجود رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی، فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، ان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے چور اور دہشتگرد کو اٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لیجانے والی گاڑی کوروکنا چاہا لیکن روکنے کی کوشش پر دیگر دو گاڑیوں نے فرخ حبیب کی گاڑی کا تعاقب کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق اب تک نہیں بتایا گیاکہ کہاں رکھاگیاہے، فواد ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، عمران خان کے گھر کے باہر ہمارے کارکن 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ ۔متنازعہ نگران وزیراعلی کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، ہمارا ان سے مقابلہ نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…