ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نگران وزیر اعلی نے کس کام کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کو15 اپریل تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر 24گھنٹے کام کرنے کا پلان بنایاجائے اور وقت سے قبل مکمل کیا جائے۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے

ایل ڈی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں،مشینری او رلیبر کی تعداد بڑھاکر منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل یقینی بنائی جائے،منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے،وقت سے قبل منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کوآمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہو گاواضح رہے کہ پہلے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30 ستمبر تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…